اسلام آباد (این این آئی) جون، جولائی،اگست میں کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا خدشہ،گرمیوں میں کے الیکٹرک کا شارٹ فال 600 میگاواٹ سے زیادہ ہوگا۔ بدھ کو پاور ڈویژن حکام نے خبردار کیا کہ کے الیکٹرک کو ہر صورت اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانا ہو گی، ایک سال کے دوران کسی نئے پاور پلانٹ کی تعمیر نہ ہوئی،900 میگاواٹ ایل این جی پلانٹ کی تعمیر شروع نہ ہو سکی۔
حکام کے مطابق پاور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز دسمبر 2019 میں ہونا تھا، کے الیکٹرک کی بجلی کی طلب میں 150 میگاواٹ سے زائد کا اضافہ ہوا،گرمیوں میں کیالیکٹرک کی طلب 3800 میگاواٹ سے زائد ہو گی،کے الیکٹرک کی مجموعی پیداواری صلاحیت 3200 میگاواٹ ہے،کسی پلانٹ میں تکنیکی خرابی ہوئی تو صورتحال مزید سنگین ہو گی۔