اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک پاکستان کو داسو پن بجلی گھر کیلئے 70 کروڑ ڈالر دے گا۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو فراہم کی جانے والی امداد سے منصوبہ کے پہلے مرحلے سے بجلی کی ترسیل کیلئے ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی۔ اعلامیہ میں کہاگیا کہ عالمی بینک پاکستان کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بھی ہنگامی امداد فراہم کریگا،سستی پن بجلی سے ملک کے مہنگے بجلی ٹیرف کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔