اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعہ کے دن 12سے 3بجے کے درمیان مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کو محدود کرنے کیلئے علماء کرام سےمشاور ت کر لی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ جمعہ کے دن 12سے 3بجے درمیان مزید سختی کرتے ہوئے مکمل لاک ڈائون کیا جائے گا ۔
کہا گیا کہ حکومت کی علماء کرام کیساتھ مشاورت کے بعدمتفقہ فیصلہ ہوا کہ پچھلے جمعے کو کئی افراد نماز کی ادائیگی کیلئے زبردستی مسجد میں گھس گئے تھے تاہم ایسی بدنظمی سے بچنے کیلئے جمعہ کے دن 12سے3بجے تک مکمل لاک ڈائون کیا جائے گا۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤ ن کی خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ اور مساجد کو بند رکھا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان میں لاک ڈائون کی مدت میں اضافہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آج مشترکہ فیصلہ ہوا کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھرمیں لاک ڈائون 14اپریل تک جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے کرونا وائرس کے پھیلائو میں کافی حد تک کمی رونما ہوئی ہے تاہم ابھی یہ ضرورت محسوس کی گئی ہے کہ لاک ڈائون کو 14اپریل تک جاری رکھا جائے ۔