بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ہر دوسرے دن کورونا کا پھیلاؤ ڈھائی گنا بڑھ رہا ہے،ن لیگ دو دن میں کیا کرنے والی ہے؟ وزیراعظم عمران خان کی ناکامی کی بڑی وجہ بھی بتا دی

datetime 1  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت کو 10 ہفتے پہلے ہی انتظامات کرلینا چاہیے تھے،ہر دوسرے دن کورونا کا پھیلاؤ ڈھائی گنا بڑھ رہا ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ ملک میں سیاسی اتحاد نظر آئے مگر حکومت کا رویہ مثبت نہیں،وزیراعظم کی سب سے بڑی ناکامی لاک ڈاؤن نہ کرنا ہے،پورے ملک میں یکساں پالیسی کی ضرورت ہے،اپوزیشن لیڈر 2 دن میں قومی ایکشن پلان کا اعلان کریں گے۔

بدھ کو پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر دوسرے دن کورونا کا پھیلاؤ ڈھائی گنا بڑھ رہا ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ ملک میں سیاسی اتحاد نظر آئے مگر حکومت کا رویہ مثبت نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدام نہیں کیے، وزیراعظم کی سب سے بڑی ناکامی لاک ڈاؤن نہ کرنا ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے بچنے کا واحد طریقہ لاک ڈاؤن ہے، جس کا مطلب کرفیو نہیں، ہر ملک نے اسے اپنے انداز میں اختیار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عملی طور پر پورا پاکستان لاک ڈاؤن ہے، کہیں زیادہ ہے اور کہیں کم ہے، وزیراعظم ہی اس سے ناواقف نظر اذتے ہیں، عمران خان کے گھر سے ایک میل کے فاصلے پر تقریباً کرفیو لگ چکا ہے۔شاہد خاقان نے کہا کہ پورے ملک میں یکساں پالیسی کی ضرورت ہے، سماجی فاصلہ بڑھانے سے بیماری کا پھیلاؤ کم ہوگا، لاک ڈاؤن کا مطلب سارے معاشی عمل کو روکنا نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی ہدایات پر ن لیگ نے اقدامات شروع کردئیے ہیں، اپوزیشن لیڈر 2 دن میں قومی ایکشن پلان کا اعلان کریں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کا قومی ایکشن پلان 4 پہلوؤں پر مشتمل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پہلے پہلو کے تحت عوام کو آگاہی دی جائے گی،دوسرے پہلو میں کرونا سے بچاؤ کیسے ممکن ہے، طریقہ بتایا جائے گا،کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور بچاؤ کا واحد طریقہ لاک ڈاؤن ہے،

سماجی فاصلہ بڑھانے سے بیماری کا پھیلاؤ کم ہوگا،دس ہفتے پہلے یہ سب کر لینا چاہیے تھا،قومی ایکشن پلان کا میڈیکل تیاری کا ہے،ہر دوسرے دن کرونا کا پھیلاؤ اڑھائی گنا بڑھ رہا ہے۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ آنے والے چار ہفتے بہت مشکل وقت ہوگا،ایک لاکھ افراد ایک ماہ میں متاثر ہو سکتے ہیں،اگر لاک ڈاؤن نہ کیا تو تعداد لاکھوں میں جا سکتی ہے،دنیا بھر میں کرونا کا پھیلاؤ دْگنا تین گنا ہو رہا ہے۔ مصد ق ملک نے کہاکہ ہائی رسک علاقوں کی نشان دہی کر کے حفاظتی انتظامات کئے جائیں،

انہی لوگوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا جائے جن میں شدید علامات ہوں،فوری طور پہ فیلڈ ہسپتال اور موبائل اسکریننگ وینز بنائی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صحت کی سہولیات پہلے ہی بہت کم ہیں،جاں بحق افراد کی تعداد بہت بڑھ سکتی ہے،پاکستان جیسے غریب ممالک میں اسکریننگ نہیں ہوگی تو پتہ ہی نہیں چلے گا کہ کتنے مریض ہیں،ہائپر ٹینشن، شوگر والے ، پینسٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو زیادہ خطرہ ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ کرونا سے معاشی سست روی کو بچانے کی تجاویز دے رہے ہیں،حکومت ملک بھر کے کاروباری افراد سے ویڈیو مشاورت کرے،ان کی مشاورت سے قومی اقتصادی پیکج بنایا جائے۔ احسن اقبال نے کہاکہ عالمی جائزے کے مطابق 43 فیصد پاکستانیوں نے کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کیں،ہم آدھی آباد ی کو آگاہی نہیں دے سکے ہیں،عوام کو نہ گھبرانے کی بجائے کہا جائے کہ آپ نے گھبرانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ستر روپے لٹر پہ فکس کیا جائے،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھی 33 فیصد کمی کی جائے،ایل این جی کی قیمت میں 50 فیصد کمی کی جائے،اسٹیٹ بنک پالیسی ریٹ میں مزید دو فیصد کمی کا اعلان کرے،بجلی کے تین اور گیز کے دو ہزار بلوں کی ادائیگی میں ایک سال کی چھوٹ دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ غریب افراد کے بچوں کی اسکولز کی فیس کی ادائیگی کے لئے فنڈ بنایا جائے،جن لوگوں میں بیماری پائی جائے ان کے لئے پندرہ ہزار روپے کا امدادی پیکج دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے تحت مذید35 لاکھ خواتین کی امداد کی جائے،جو تیس ارب روپے کے فنڈز ایم این ایز کے لئے مختص کئے وہ کرونا فنڈ کے لئے استعمال کئے جائیں۔ لیگی رہنما نے کہاکہ ایک کروڑ افراد کی امداد سیاسی بنیادوں کی بجائے شفاف بنیادوں پہ کی جائے،امداد کی تقسیم کی نگرانی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل پارلیمانی نگرانی کمیٹی بنائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیکل اسٹاف کی تنخواہیں فوری دْگنا کی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…