جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

سکھر قرنطینہ سینٹر سے اچھی خبر آ گئی، کرونا وائرس کے 101 مریض صحت یاب

datetime 1  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی) سکھرکے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے 101 مریض صحت یاب ہوگئے، تمام افراد کا دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو ان کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔پاکستان میں کوروناوائرس تیزی سے پھیلنے لگا تاہم سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے151 مریضوں میں سے 101 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ڈویژنل کمشنر شفیق مہیسر کے مطابق ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ان افراد کا ایک بار پھر ٹیسٹ لیا جائے گا، دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو مریضوں کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔شفیق مہیسرنے بتایاکہ چودہ مارچ کو تفتان بارڈر سے تین سو دوافراد کو

قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیاتھا، ان میں سے 151 کے مثبت اور 151 کے منفی آئے۔دوسری جانب،خیرپور،حیدرآباد،ڈسکہ اور سانگھڑاور رائے ونڈ میں مختلف مقامات کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے، خیرپورمیں تبلیغی جماعت کے مزیددوسوانہترافراد کوآئسولیٹ کردیا گیا ہے۔حیدرآبادمیں انتظامیہ کی غفلت کوہسار قرنطینہ سینٹرکے عملے کے دس اراکین میں وائرس کاخدشہ ظاہر کیا گیا، قرنطینہ میں ڈاکٹرز،طبی عملے کوحفاظتی کٹس بھی نہیں دی گئیں،عملہ کادوبارہ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…