اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے مریض ملیریا کی دوا سے صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کرونا وائرس کے مریضوں پر ملیریا کی دواء کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے ۔ پناجب کے مختلف ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں پر ملیریا کی دوا کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے میو اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر اسلم نے بتایا ہے کہ کوروناوائرس کے مریضوں پر ملیریا کی دوا استعمال کی جارہی ہے
میو اسپتال میں اب تک8مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں ۔ جو مریض صحت یاب ہوئے ان پر کیا جانے والا ملیر یا کی دوا کا تجربہ کامیا ب ہوا ہے ۔ ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہے کہ چین میں ملیریا کی دوا ک استعمال کےبعد یہاں بھی فزیشن یہی دوا استعمال کر رہے ہیں ۔ بتایا گیا کہ یہ دوا پنجاب کے اسپتالوں میں پہلے سے موجود تھی ۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج ملیریا کی دوا کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔