اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے علاوہ کوئی حکومت ملک کو نہیں چلا سکتی ، حکومت کو بدلا گیا تو کوئی پارٹی ملک نہیں چلا سکے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے علاؤہ اس وقت کوئی پاکستان کو نہیں چلا سکتا اگر اس حکومت کو بدلنے کی کوشش ہوئی بھی تو اگلی حکومت (پیپلز پارٹی اور ن لیگ) پاکستان کو نہیں چلا سکے گی ۔ لیگی رہنما کے بیان سے
یہی لگتا ہے کہ ان کے مطابق عمران خان کے علاوہ پاکستان کو کوئی اور نہیں چلا سکتا ،اگر وزیراعظم عمران خان کو ہٹایا گیا یا کسی دوسری حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تو وہ ملک کو نہی چلا سکے گی ۔ ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا اپوزیشن الیکشن کی طرف جا سکتی ہے جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ تحریک عدم اعتماد کا کوئی راستہ نکل سکتا ہے، فرض کرو اگر اس حکومت کو دس پندرہ ووٹوں سے بدل بھی دیا جائے تو نئی قائم ہونے والی حکومت پاکستان کو نہیں چلا سکتی ۔
عمران خان کے علاؤہ اس وقت کوئی پاکستان کو نہیں چلا سکتا اگر اس حکومت کو بدلنے کی کوشش ہوئی بھی تو اگلی حکومت (پیپلز پارٹی اور ن لیگ) پاکستان کو نہیں چلا سکے گی ۔ خواجہ سعد رفیق
pic.twitter.com/Luo1WsqxDz— Mujtaba Sharf (@MujtabaSharf) March 31, 2020