سیری(آن لائن ) کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی علاقوں ٹائیں ، چتر ، بھینسہ گالہ میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری آوازیں دور دور تک سنائی دیتی رہیں تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ،پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی ،تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر
لائن آف کنٹرول کے سرحدی علاقوں ٹائیں ، چتر ، بھینسہ گالہ میں بھارتی فوج نے منگل کی رات بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری کی، گولہ باری کی آوازیں دور دور تک سنائی دیتی رہیں تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ،ادھر پاک فوج نے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ۔