لاک ڈاون کے مارے غریبوں کوایک اور دھچکا، یوٹیلٹی اسٹورز سے سستی چینی ملنا بند،شہری بازار سے90 روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبور

31  مارچ‬‮  2020

میر پور خاص(این این آئی)لاک ڈائون میں غریب شہریوں کو یوٹیلٹی اسٹورز سے68 روپے فی کلو چینی کی فراہمی بند، شہری بازار سے90 روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبورہیں۔بیروزگاری میں یوٹیلٹی اسٹورز بھی عوام کو ریلیف نہ دے سکے۔ مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے یہاں بھی آٹا، چینی جیسی اشیاء خورونوش غائب ہیں۔ میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں عوام کو مہنگائی سے

ریلیف دینے کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز قائم ہیں جہاں سبسڈی کے ساتھ آٹا، چینی اور دالوں سمیت دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔ چند ماہ کے دوران مہنگائی کے بڑھتے طوفان میں یہ یوٹیلٹی اسٹورز بھی غیر فعال ہو گئے ہیں۔عوام نے بتایاکہ خاص کر آٹا، چینی اور چاول جیسی اشیاء کا حصول یہاں بھی ممکن نہیں ہے۔ غریبوں کا چینی اور آٹا دکانوں پر بیچ دیا جاتا ہے۔ شہریوں لیاقت علی ، وقار عرف برفی اور فدا حسین نے بتایاکہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اربوں روپے کے بجٹ سے یوٹیلٹی اسٹورز پر سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ایک ہفتے سے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن چینی اور آٹا نہیں مل رہا اور نہ ہی یوٹیلٹی انچارج اور عملے کا رویہ عوام سے درست ہے۔ دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے ریٹس آگئے ہیں جن کے مطابق عوام کو تمام چیزیں بازار کی نسبت کم قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں مگر مانگ زیادہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…