بدھ‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2025 

رقم کی فراہمی ، لاک ڈائون میں بے روزگار افراد کی رجسٹریشن کیلئے ایپ متعارف

datetime 31  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئے ایپ متعارف کرادی  ہے، جس کے تحت ضرورت مند خاندان کے ایک فرد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئے ایپ متعارف کرادی اور نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایپ سے لاک ڈائون میں روزگارسے محروم افرادکورقم فراہم کی جائیگی،

سندھ حکومت ضرورت مندخاندان کے ایک فردکورجسٹرڈکرے گی۔گذشتہ روز حکومت سندھ نے راشن کی تقسیم کانظام تبدیل کرتے ہوئے راشن کی تقسیم میں ڈپٹی کمشنراوربلدیاتی نمائندوں کاکردارختم کر دیا تھا اور کہاتھا کہ نئے نظام کا اعلان آج کیا جائے گا۔راشن انتظامیہ کے بجائے فلاحی اداروں کے ذریعیتقسیم کیا جائیگا، فلاحی ادارے اپنے وسائل بھی استعمال کریں گے اور حکومت مددکرے گی۔سندھ حکومت مخصوص نمبرکااعلان کریگی جس سے عوام کورقوم منتقل کی جائیگی جوبھی سندھ کاشہری پیغام بھیجے گا ،نادرا سے تحقیقات کے بعد اسے رقم بھیجی جائے گی، جو بھی شہری زکواۃ فنڈ یا کسی فنڈ سے فائدہ اٹھارہا ہوگا، اسے رقم منتقل نہیں کی جائے گی۔سرکاری ملازمین پیغام بھیجنے کے بعد بھی راشن اوررقوم حاصل نہیں کرسکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…