بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف پارٹی کا نیا نام ’’چندہ پارٹی ‘‘ ن لیگ برس پڑی

datetime 31  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے ’’چندہ پارٹی‘‘ رکھ لینا چاہیے،قوم کو کرونا کی اورکرائے کی ترجمانوں کو شہبازشریف کی فکر پڑی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار اور ان کی نالائق ٹیم کی نااہلی سے

پنجاب میں کرونا کے کیسز میں اضافہ ہور ہاہے۔شہبازشریف نے اپنی جیب سے دس ہزار کٹس اور دس ہزار ماسک ڈاکٹرز کے حوالے کیے۔بہت جلد مسلم لیگ (ن) مزید حفاظتی کٹس اور دیگر ضروری اشیاء ڈاکٹرز کے حوالے کررہی ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہاکہ اربوں روپے کی جائیدادیں رکھنے والے وزیراعظم ،ان کے وزیر اور مشیروں نے اپنی جیب سے کتنی کٹس خریدی؟،حکومتی وزیراور مشیر عوام کو صرف دلاسے اور تسلیاں دے رہے ہیں، عمران خان نے کرونا کی ستائی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے بھیک مانگنے کے لئے مزید بڑی چادر بچھا دی ہے ،عمران خان نے پوری پوری عمر بھیک مانگنے میں گزاردی ہے،عمران خان اور ان کی بہنوں نے چندے اور زکوۃ کے پیسوں سے پراپرٹیز بنانے کا مشن شروع کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…