لاہور( این این آئی)ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے نے کہا ہے کہ موٹر وے کے تمام راستے کھلے ہیں تاہم پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کرنے کی اجازت نہیں۔مال برادار گاڑیوں، گڈز ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کو موٹروے پر سفر کرنے کی اجازت ہے۔ترجمان کے مطابق مال بردار گاڑیوں میں صرف اشیائے خوردنوش،تیل اور ضروری سامان
کی اجازت ہے،مال برادار گاڑیوں میں عملے کے صرف دو افراد کی اجازت ہے ۔ موٹروے پر فیملی کے صرف دو افراد کو ذاتی گاڑی میں سفر کرنے کی اجازت ہے، دو افراد پر مشتمل سفر کرنے والی فیملی کے پاس ماسک کا ہونا ضروری ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔