اسلام آباد(این این آئی)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 6 اپریل کو ہو گا۔ منگل کو وفاقی نظامت تعلیمات نے شیڈول جاری کر دیا ،وفاقی نظامت تعلیمات کے مطابق پہلی سے چوتھی، چھٹی سے آٹھویں کلاسز کے نتائج کا اعلان متعلقہ ادارے 7 اپریل کو کریں گے،وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں نئے داخلے یکم جون سے شروع ہوں گے۔