اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے فون کر کے کرونا وائرس کے بحران پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاہے ۔ منگل کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان کرونا وائرس کے بعد ملکی صورت حال کے معاملے پر گفتگو کی گئی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے کرونا وائرس کے بحران پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کرونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ کرونا وائرس عالمی وبا ہے جسے مشترکہ کوششوں سے ہی شکست دی جاسکتی ہے۔