راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے کرونا وائرس فنڈ ریلیف میں حصہ ڈالنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات ڈی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ایک ماہ کی تنخواہ جبکہ دیگر سٹاف عہدے کے مطابق اپنی تنخواہ سے کروناریلیف فنڈ میں اپنے حصہ ڈالیں گے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دی۔