بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال 4 کروڑ افراد کی ہلاکت کا خدشہ‘‘ صورت حال اب سے بھی کتنی خراب ہوگی؟سائنس دانوں نے خبردار کر دیا

datetime 31  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد:۔۔۔جاگ جائو، برا وقت ابھی آنا باقی ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں کی جانیں اس طرح جانے کا خدشہ ہے جیسے خزاں میں پتے جھڑتے ہیں۔سینئرکالم نگار حامد میر اپنےکالم ’’جاگ جاؤ، برا وقت ابھی آنا باقی ہے‘‘میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق، 19 سال پہلے 9/11 نے اس وقت دنیا کو تبدیل کردیا تھا جب 19 عرب ہائی جیکرز نے چار طیارے ورلڈ ٹریڈ سینٹر،

نیویارک اور واشنگٹن میں پینٹا گون سے ٹکرادیے تھے، جس کے نتیجے میں 2977 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جس کے بعد امریکا نے افغانستان اور عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کی، جس پر 2020 تک 109 ارب ڈالرز خرچ کیے جاچکے ہیں مگر دنیا اب تک محفوظ نہیں ہے۔ رواں برس دنیا پر ایک اور خطرناک حملہ ہوا ہے اور وہ ہے کورونا وائرس کا حملہ، جس نے ایک بار پھر پوری دنیا کو تبدیل کردیا ہے۔ اس کا آغاز جنوری، 2020 میں چین سے ہوا اور ابتدائی دو ماہ کے دوران اس نے 7 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرنے کے ساتھ تقریباً 35 ہزار افراد کی جان لے چکا ہے۔ اس وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے البتہ سب سے زیادہ ہلاکتیں اب تک اٹلی میں ہوئی ہیں۔ سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ صورت حال اب سے بھی زیادہ خراب ہوگی۔ امپیریل کالج، لندن کی حالیہ تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال 4 کروڑ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مغربی ممالک میں مریضوں کی تعداد میں اس لیے تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے کیوں کہ وہاں ٹیسٹ کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔ جب کہ چین اور ایران میں ان سہولیات کا فقدان ہے۔ پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں مارچ، 2020 کے اختتام تک شرح اموات بہت زیادہ نہیں ہے مگر مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ خطرے کی علامت ہے۔ دنیا کی جوہری قوتیں بھی کورونا وائرس کے آگے بےبس نظرآرہی ہیں ۔ اس نے امریکا کے سپر پاور ہونے کے غرور کو خاک میں ملادیا ہے جب کہ دیگر مغربی ممالک کی حقیقت بھی عیاں ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…