اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا سے مزید 3 افراد جاں بحق،ہلاکتوں کی تعداد 26ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1870سے تجاوزکرگئی۔ تفصیلات کےمطابق سندھ میں 2 اور خیبرپختونخوا میں ایک افراد جاں بحق ہوا ہے ،تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آج بروز منگل کے روز ابھی تک کرونا وائرس کے کے مزید 109 کیسز سامنے آئے۔ کورونا وائرس کے باعث سندھ میں 2 اور خیبر پختونخوا میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ملک میں جاں
بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی کیسز 1872 تک جاپہنچے ہیں۔پاکستان میں آج بروز منگل اب تک کورونا وائرس کے مزید 109 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے سندھ میں 61گلگت بلتستان میں 20بلوچستان میں 10نجاب میں 7خیبرپختونخوا میں 4 اور اسلام آباد میں مزید 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1872 تک جاپہنچی ہے۔