رائے ونڈ ( این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک ) رائیونڈ سٹی مکمل طور پر سیل ،نجی ٹی وی کے مطابق رائیونڈ سٹی کو سیل کردیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں پولیس اور رینجرز کا رائیونڈ سٹی میں گشت جاری ہے اور کسی بھی شخص کو اپنے گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے،دوسری جانب عالمی تبلیغی مرکز میں 27افراد کے کرونا وائرس مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے تبلیغی اجتماع حویلی میں قرنطینہ سنٹر قائم کردیا ہے جہاں 292غیر ملکی مہمانوں کو منتقل کردیا گیا ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان رشید کے مطابق متعددافراد کو کالا شاہ کاکو بھی منتقل کیا گیا ہے جن افراد کے رزلٹ منفی آئے ہیں انہیں ان کے آبائی علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے،تبلیغی اجتماع حویلی میں مقیم تمام افراد کیلئے کھانے کا انتظام بھی کیا جارہا ہے ۔ اے سی رائے ونڈ کے مطابق رائے ونڈ شہر میں موبائل ہیلتھ وین کے ذریعے شہریوں کی سکریننگ کا عمل بھی جاری ہے پہلے مرحلے میں 35افراد کی سکریننگ کی گئی ہے جنکے رزلٹ آنے کے بعد انتظامیہ مزید اقدامات کیلئے فیصلے کریگی ۔