ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یا اللہ تیرا شکر، سب کے سب افراد کورونا وائرس سے کلیئر ، پاکستان کا وہ علاقہ جہاں سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا

datetime 31  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاورکا علاقہ حیات آباد کورونا وائرس سے کلیئر ،لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز تھری کو کورونا وائرس بڑھنےکی وجہ سے لاک ڈاؤن کر دیا گیاتھا ۔ دس روز قبل قرنطینہ کئے گئے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے جبکہ لاک ڈاؤن بھی ہٹا لیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن ہٹانے کی تصدیق صحافی جمشید بگوان نے بھی کر دی ۔دوسری طرف ملک بھر میں کرونا کیسز کے اعدوشمار دن بدن بڑھے لگے،تعداد ایک ہزاز 865 تک پہنچ گئی، منگل کو کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دئیے،کرونا کیسز میں اموات کی تعداد 25 تک پہنچ گئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں کیسز کی تعداد 652 ہوگئی، سندھ میں کیسز کی تعداد 627 تک پہنچ گئی ، کے پی کے کیسز میں تیسرے نمبر پہ آ گیا تعداد 221 تک پہنچ گئی ۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بلوچستان میں اعدوشمار 153 تک پہنچ گئے، گلگت بلتستان میں 148 کیسز رپورٹ ہوئے ،آسلام آباد میں کیسز کی تعداد58 تک پہنچ گئی،کورونا سے متاثرہ 58 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات تعداد 9 ہوگئی،سندھ میں کورونا وائرس کے سات مریض جاں بحق ہوئے ،کے پی کے میں چھ، گلگت میں دو اور بلوچستان میں ایک موت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد تیزی سے صحتیاب بھی ہونے لگے،سندھ میں صحتیاب افراد کی تعداد بیالیس ہوگئی،پنجاب میں پانچ، گلگت میں چار، اسلام آباد میں تین جبکہ بلوچستان اور کے پی کے میں دو دو افراد صحتیاب ہوئے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…