اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس سے بچائو کیلئے ملیریا کی دوا کھانے سے ڈاکٹر ہلاک ۔ تفصیلات کے مطابق بھار ت میں ایک ڈاکٹر خود کو کرونا وائرس سےبچانے کیلئے ملیریا کی دوا ہائیڈروکس کلوروکوئین کھا لی جس کے بعد اس کی طبعیت خراب ہوئی تو اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ اُتپل برمان نامی ڈاکٹر نےکرونا وائرس سے بچائو کیلئے دوا کھائی تھی۔ ابھی تک اس بارے میں
کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہے کہ ڈاکٹر کو دل کا دورہ دوا کھانے کے بعد پڑا یا پھرکوئی اور وجہ تھی ۔ ڈاکٹر نے دوا کھانے کے بعد اپنے ایک دوست کو پیغام وٹس ایپ پر بھیجا کہ میں نے کرونا سے بچائو کیلئے ملیر یا کی دوا کھا لی ہے لیکن اب مجھے کچھ اچھا محسوس نہیں ہو رہا، جو دل کا دورہ پڑنے کے بعد وہ ہلاک ہو گیا ہے ۔ دوسری جانب بھارتی ریاست کرناٹکا کی حکومت نے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد کو ہر گھنٹے سیلفی بھیجنے کا حکم دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا کی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گھروں میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد اب ہر گھنٹے کی سیلفی حکومت کو بھیجیں گے اور جو کوئی بھی اس نئے قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے حکومت کے زیرِ انتظام قرنطینہ سینٹر میں ڈال دیا جائے گا۔بھارت کے میڈیکل ایجوکیشن منسٹر ڈاکٹر کے سدھاکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام تر لوگ جو اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ میں ہیں وہ حکومت کو موبائل ایپ کے ذریعے ہر گھنٹے کی سیلفی بھجیں گے اور جو شخص ایسا نہیں کرے گا تو انہیں حکومت کے زیر انتظام قرنطینہ سینٹرمیں داخل کردیا جائے گا۔