اسلام اباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت کے منتخب نمائندوں کا راشن تقسیم کرنے سے انکار،منتخب بلدیاتی ، صوبائی نمائندوں نے سندھ حکومت کے راشن فنڈ کو ناکافی قرار دیدیا،نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نمائندوں کا موقف ہے کہ ہر ضلع کو صرف 2کروڑ ملیں گے ، آبادی 20سے 40لاکھ ہے ، 2کروڑ کے فنڈ سے 40لاکھ ٹیکس، ٹرانسپورٹ پر خرچ ہو نگے۔
ضلع کی آبادی کے لحاظ سے فی کس صرف 4سے 10روپے کا راشن ملے گا،اس تقسیم سے حکومت کی نیک نامی کے بجائے بدنامی ہوگی،اس لئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فنڈ میں اضافہ کریں۔یاد رہے کہ سندھ میں بھی کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ،لاک ڈائون کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھی ہیں۔