کراچی ( آن لائن )لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراچی سے غیر قانونی طور پر باجوڑ جانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔کراچی کے تھانے گڈاپ کی پولیس نے ایک ڈمپر سے 60 مسافروں کواتار کر 3 گھنٹے کے لیے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ٹرانسپورٹ مافیا نے ڈمپر سے مسافروں کو بھیجنے کی کوشش کی تھی۔
جبکہ مسافروں نے 2 لاکھ روپے میں مذکورہ ڈمپر کی بکنگ کروائی تھی۔گڈاپ پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر لاک ڈائون جاری ہے جبکہ اس کے دوران مسافر پروازوں، ٹرینوں، بسوں او ر دیگر ذرائع سے آمد و رفت پر بھی پابندی عائد ہے۔