اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق میر خلیل الرحمن کے بڑے صاحب زادے میر جاوید الرحمن کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے
جہاں ڈاکٹرز نے ان کو پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص کی تھی۔میرجاوید الرحمن کی رہ نمائی اور سربراہی میں جنگ گروپ پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ بنا جس کے تحت کئی اخبارات، رسائل اور ٹی وی چینلز کام کررہے ہیں۔