ہفتہ‬‮ ، 14 فروری‬‮ 2026 

تقریرثبوت ہے عمران صاحب کے پاس قوم کو بچانے کی کوئی حکمت عملی نہیں،ن لیگ نے عمران خان کے خطاب کو مایوس کن قرار دے دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو مایوس کن قرار دے دیا ۔اپنے ردعمل میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ کنفوز وزیراعظم کی کنفیوڑن سے بھرپور تقریر تھی ۔انہوں نے کہا کہ تقریرثبوت ہے عمران صاحب کے پاس قوم کو بچانے کی کوئی حکمت عملی نہیں،پہلے ڈیم کے نام پر فول بنایاگیا ، اب ٹائگر فورس کے نام پر ڈیم فول بنایاجارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس نہ گیس، نہ بجلی، نہ راشن اور نہ کسی عوامی ریلیف کی کوئی حکمت عملی ہے ،ریلیف فنڈ میں عام آدمی کے لئے کوئی ریلیف نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کورونا پر تو سیاست نہ کریں،عمران صاحب وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر کس سے کہہ رہے ہیں لاک ڈاون ٹھیک نہیں؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام حیران اور پریشان ہیں کہ وزیراعظم لاک ڈاون نہیں چاہتے تو پھر لاک ڈاون کیسے ہوا؟،عمران صاحب آج بتاتے کہ تافتان کی تباہی کا ذمہ دار وزیر صحت عمران صاحب ہیں ،آج بتاتے کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس دینے کے لئے کیا بندوبست ہے ؟،آج بتاتے کہ کورونا مفت ٹیسٹنگ کے لئے کیا حکمت عملی ہے ؟،آج بتاتے کہ دیہاڑی دار مزدوروں اورکمزور، نادار طبقے کے لئے کیا ریلیف ہے؟ ،بتاتے کہ بجلی اور گیس کے بلوں میں کیا ریلیف دیاجارہا ہے؟ ،بتاتے کہ کورنٹین سینٹرز کے قیام کے لئے کیا حکمت ہے ؟،آج قوم کو بتاتے کہ ان کی جان بچانے کے لئے کتنے وینٹیلیٹرز آگئے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ مہربانی کرکے آئندہ خطاب نہ کریں تو قوم کو بہت بڑا ریلیف مل جائے گا۔افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ ریلیف فنڈ پی ٹی آئی اپنے حلقوں میں سیاست کے لئے استعمال کررہی ہے،عمران صاحب کا یہ اقدام بہت خطرناک ثابت ہوگا، عوام میں افراتفری اور جرائم میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے فنڈز کو پی ٹی آئی ریلیف فنڈ بنا کر تقسیم کیاجارہا ہے ،عمران صاحب قوم کو بتاتے کہ ریلیف فنڈ کے وسائل کو کس طرح مختص اور تقسیم کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کو ٹائیگرفورس کا نام دے دیا گیا ہے ،وزیراعظم کے پلان میں سرکاری مشینری اور بیوروکریسی غائب ہے ،ریلیف فنڈ کی نگرانی اور تقسیم کے لئے فوری طورپر پارلیمنٹری کمیٹی بنائی جائے۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…