منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کرونا کی وباکو اللہ کا غضب سمجھاجائے اور اس کے خاتمے کے لئے اللہ کے حضورگڑگڑاکر معافی مانگی جائے،انتہائی اہم پیغام دے دیا گیا

datetime 30  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام س کراچی کے جنرل سیکریٹری مفتی محمدحماداللہ مدنی نے کہاہے کہ دینی طبقے کو بدنام کرنے والے شرپسند عناصر اپنے مذموم ارادوں میں ناکام ہوں گے، حکومت علمائے کرام پر قائم مقدمات خارج کرے اور آئمہ کرام کی تذلیل پر معافی مانگے۔کرونا کی وباکو اللہ کا غضب سمجھاجائے اور اس کے خاتمے کے لئے اللہ کے حضورگڑگڑاکر معافی مانگی جائے،اللہ کی مدداللہ کے گھرآباد کرنے سے ملے گی ،

اللہ کے گھروں کو بند کرکے نہیں ،علمائے کرام چودہ سوسالوں سے امت کی اصلاح ورہنمائی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں،افسوس کی بات ہے اسلامی نظریاتی مملکت میں ان سے رہنمائی لینے کے بجائے انہیں جاہل کہاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کروناوائرس کے خاتمے کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے والے ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت پاک فوج،رینجرزاور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علماء کی گرفتاریوں پر عوام میں شدید غم و غصہ پایاجارہا ہے،علماء ہی وہ طبقہ ہے جس نے ہمیشہ قومی یکجہتی کی فضا ء قائم کرنے میں قومی اداروں کی مدد کی ہے اورجو مثبت اور تعمیری کردار اس وقت علمائے کرام ادا کررہے وہ قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کرونا وائرس پر لاک ڈائون کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ،مارکیٹوں اور گلیوں میں بھی لوگوں کے رش کو کم کیے بغیر کرونا پر قابو نہیںپایا جاسکتا،اس کے لئے ضروری ہے کہ کرفیو کی طرز پر اقدامات کرکے کرونا کو قابو کیا جائے ،دوسری جانب حکومت نے کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لئے قومی یکجہتی کا ماحول بنانے کے لئے اقدامات نہ کرکے قوم کو تذبذب میں ڈال دیاہے ۔انہوں نے دعاکی کہ اگلا جمعہ مسجدوںمیں باجماعت ادا کرنے کے حالات بن جائیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…