راولپنڈی (این این آئی)تھانہ صادق آباد کے علاقے قیوم آباد گلی نمبر دو ایک شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شہری کا تعلق ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ سے ہے جواپنی فیملی کے ہمراہ گلی نمبر دو میں گزشتہ 16 سال رہائش پذیر ہے،کرونا وائرس سے متاثر شخص کا
نام شہزاد ولد آیاز ہے،متاثرہ شخص کے گھر میں ایک بچے سمیت سات افراد موجود ہیں،جنکی ڈیٹیل کیلئے محکمہ صحت کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انکوائری شروع کردی، رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص نے 13 مارچ کو ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ کا سفر کیا اور 17 مارچ کو گھر وآپس آیا۔