خیرپور(این این آئی) ملک بھر کی طرح خیرپور میں بھی کروناو ائرس کی وبا عوام کے ذہنوں پر چھاگئی ہے،بھوک افلاس کے ستائے ہوئے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہوگیا،ضلع بھر میں مکمل و جزوی لاک ڈاؤن کے سبب شہری گھروں تک محدودہونے کے ساتھ بھوک افلاس کاشکار ہوگئے ہیں،کاروباری زندگی کے ساتھ تمام نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے،غریب محنت کش طبقے کا کوئی پرسان حال نہیں ہے
سیاسی سماجی مزبی جماعتوں کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے غریبوں کا حال احوال تک لینے والا مسیحا تاحال ظاہر نہیں ہوا ہے گاؤں بہارو لاشاری،فیض آباد کے مکین لاک ڈاؤن اورنافذ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے،تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی طرح خیرپور ضلع بھر میں مکمل و جزوی لاک ڈاؤن 8 ویں دن میں داخل ہونے کے سبب شہری گھروں تک محدودہونے کے ساتھ بھوک افلاس کاشکار ہوگئے ہیں پاک فوج کے جوان رینجرز و پولیس کے اہلکار سڑکوں گلیوں محلوں میں گشت کرتے ہوئے لاک ڈاؤن پر عمل در آمد کرانے کے فرائض انجام دیتے نظر آئے اور ٹریفک پولیس ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کا چالان بھی کرتے نظر آرہی تھی،لاک ڈاؤن کے سبب یومیہ اجرت چھابڑی فروش ٹرانسپورٹر،مزدور پر براہ راست اثر پڑرہا ہے وہ سخت مشکلات و پریشانی میں مبتلا ہیں شہریوں کاکہناتھاکہوہ گھروں میں محدود ہونے کی وجہ سے ان کے بچے دودھ سمیت دیگر اشیا ضروریہ کی قوت خرید نہیں رکھ سکتے ادہار اشیا دکاندار نہیں دے رہے ہیں،مسلم لیگ لیبر ونگ سندھ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پیارو خان پھلپوٹو نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے راشن کی تقسیم کا ذمہ ڈپٹی کمشنروں کو دینے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے مقامی کانسلروں کے ذریعے راشن تقسیم کا سلسلہ شروع کرنے کے لئیسیاسی ہاؤسز کی آشیرباد پر بیٹھک شروع کردی ہے کونسلر گزشتہ 4 برس سے اپنے حلقے سے غائب رہے عوامی خدمات کے حوالے سے اب وہ کیا اپنے علاقے کے عوام کو راشن کا منصفانہ فریضہ ادا کریں گے
سیاسی ہاؤسز کے منظور نظر کونسلربلاتفریق سیاست سے پاک ہوکر عوام تک راشن کی فراہمی ادا نہیں کرپائیں گے کا خدشہ ہیحکومت کو چاہئیے کہ وہ پاک فوج کے ذریعے مستحق افراد تک راشن کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیاجائے تاکہ غریبوں کے گھروں سے بھوک افلاس کا خاتمہ ہوسکے ادہر گاؤں بہارو لاشاری کے مکینوں نے کونسلر گلزار لاشاری،عباس لاشاری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئیکوٹ ڈیجی تحصیل سے تعلق رکھنے والے سیاسی نمائندوں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی،رکن سندھ اسمبلی منور خان وسان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایاکہ وہ عام انتخابات سے مشکل گھڑی تک اپنے ووٹروں کی تکلیف سے بے خبر علاقے سے غائب ہیں
انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے گاؤں کے مکینوں کو درپیش مسائل و بھوک مٹانے کے لئے راشن فراہم کیاجائے علاوہ ازیں فیض آباد۔مل کالونی،جناح کالونی کے مکینوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتے ہی سینکڑوں لوگ خواتین بچوں سمیت احتجاج کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی کرتے خیرپور پریس کلب پہنچ گئے،مظاہرین کاکہناتھاکہ وہ مجبور ہوکر کرونا وائرس کی وبا کی پرواہ اور قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے اپنے بچوں کی بھوک افلاس سے نڈھال ہوگئے تھے سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور اراکین اسمبلیز نے ان کی خیریت تک نہیں پوچھی ہے ووٹوں کے وقت وہ ان کی آہو بگھت کرتے تھے اب وہ ظاہر ہی نہیں ہیں انہوں نے پاک فوج کے سپریم کمانڈر اور انسانیت سے محبت رکھنے والی شخصیات سے مدد اور راشن کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔