بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

لاک ڈائون سے متاثر دیہاڑی دار افراد کی مدد کیسے کی جائیگی؟حکومت نے طریقہ کار طے کرلیا

datetime 30  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن ) سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں یومیہ اجرت سے محروم دیہاڑی دار افراد کی مدد کا طریقہ کار طے کرلیا۔سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں مستحق افراد کی مدد کرنے اور انہیں رقوم کی فراہمی کا طریقہ کار طے کرلیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس کے تحت موبائل رجسٹریشن سسٹم کے تحت مستحق افراد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔خط کے متن کے مطابق ضرورت مند افراد کے ڈیٹا کی نادرا سے بھی تصدیق کروائی جائے گی، ایک خاندان کے صرف ایک ہی فرد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ تاہم بینک اکاونٹ میں 10 ہزار روپے موجود ہونے کی صورت میں اس فرد کو ضرورت مند تصور نہیں کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک ضرورت مند درخواست دہندہ کی بینک اکاونٹس کے ذریعے تصدیق کرے گا۔سندھ حکومت نے مستحق افراد کی تلاش کیلیے ایف آئی اے کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے تصدیق کریگا کہ حج وعمرہ کے علاوہ درخواست دہندہ نے بیرون ملک سفر تو نہیں کیا۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلنے والی کورونا وبا کے نتیجے میں پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہے جس سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والا مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…