لاہور(این این آئی) چوہنگ کے علاقہ میں پولیس نے خاتون کے بھیس میں ڈبل سواری کرنے والے نوجوان کو پکڑ لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق نوجوان نے ڈبل سواری پر پابندی کی وجہ سے پولیس سے بچنے کیلئے خاتون کا بھیس بدلا۔نوجوان ناکہ پر موجود پولیس اہلکاروں کی نظروں سے بچ نہ سکا اورپکڑا گیا۔پویس ترجمان کے مطابق نوجوان کو معافی مانگنے اور دوبارہ ایسی حرکت نہ کرنے کی استدعا پر وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔