منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس کنٹرول کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا، خصوصی ٹاسک کسے سونپ دیا گیا

datetime 29  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے اور مریضوں کے علاج کیلئے سامان کی تیاری کے منصوبے پر کام شروع کردیا ۔ اس حوالے سے مختلف ڈیپارٹمنٹس کو خصوصی ٹاسک دے دئیے ہیں، ہنیڈ واش، سیٹائزرز اور دیگر سامان مارکیٹ سے ایک تہائی قیمت پر دستیاب ہوگا جبکہ وینٹی لیٹر کی مقامی سطح پر تیاری کے منصوبے کی فنڈنگ کیلئے

ایچ ای سی اور حکومت پاکستان کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے کرونا وائرس وبا کے بڑھتے ہوئے خطرات اور ہائیجنگ اشیاء کی کمیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے چار گروپس تشکیل دے دئیے ہیں۔ ان گروپس کو مقامی سطح وینٹی لیٹرز، ہینڈ واش، سیٹائزز، فیس ماسک کی تیاری کا ٹاسک دیا گیا۔ وائس چانسلر نے کیمیکل انجینئرنگ اور کیمسٹری ڈیپارٹمنٹس کے ڈینز کی نگرانی میں دو گروپ بنائے ہیں۔ یہ دونوں گروپس مختلف اقسام کے سیٹائزرز، ہربل ادویات، صابن اور الکوحل اسپرے تیار کریں گا۔یہ گروپس ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کی روشنی میں سامان تیار کریں گے۔ملک میں خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بیش نظر اس وقت فی لیٹر سینٹائزر 1000، مائع صابن 200، ہربل ادویات 500سے 700جبکہ الکوحل بیسڈ سپرے 600روپے میں دستیاب ہے۔ ملک میں تاحال ان کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آرہا ہے، تاہم ایک ٹیم لیڈر کے مطابق یو ای ٹی یہ تمام اشیاء ایک تہائی قیمت میں تیاری کرے گی۔یونیورسٹی نے 163غیر ملکی طلبہ جو کہ ہاسٹلز میں مقیم ہیں، یونیورسٹی گارڈز اور ضروری سٹاف میں ہینڈ سینٹائزرز اور جراثیم کش صابن تقسیم کئے، مستقبل میں یہ اشیاء دیگر ملازمین کو بھی دی جائیں گی جبکہ کوشش ہے کہ عام عوام کیلئے مقامی صنعتوں سے مل کر کم داموں پر سامان تیار کیا جائے۔ دوسری جانب میکاٹرونک انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ اور الیکٹرک انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹس کی تین ٹیمیں کم قیمت پر مئوثر وینٹی لیٹرز کے ڈیزائن پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس منصوبے کی فنڈنگ کیلئے ایچ ای سی کے ریپڈ ریسرچ اینڈ اینوویش پرپوزل اور وزیر اعظم ٹاسک فورس آن نالج کو منصوبے کی مالی مدد کیلئے پرپوزل بھیج دئیے ہیں ۔ان اقدامات کی سربراہی ڈاکٹر شاہد رفیق، ڈاکٹر نوید رمضان، ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر کے ایم حسن، ڈاکٹر ناصر حیات، ڈاکٹر تنویر اقبال، ڈاکٹر صائمہ طاہر، ڈاکٹر علی رضا، ڈاکٹر علی کاظم، ڈاکٹر آصف علی قیصراور عمر قاضی کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…