مردان (این این آئی)مردان میں ایس پی آپریشن وقار عظیم کھرل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق رابطہ کرنے پر ایس پی وقار عظیم کھرل نے اپنا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آنے کی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہ ایس پی وقار عظیم کھرل سیکیورٹی
کے انتظامات کے حوالے سے کئی مرتبہ منگا گئے تھے جہاں ملک میں کورونا وائرس کے سبب پہلی ہلاکت ہوئی تھی۔منگا میں پہلی کورونا ہلاکت کے بعد درجنوں مریضوں کی موجودگی پر گائوں کو لاک ڈائون کردیا گیا ۔