سکھر(آن لائن) سندھ پنجاب بارڈر سیل،سینکڑوں گاڑیاں دو روز سے جمع ،مسافر سخت پریشانی کا شکار،لاک ڈاؤن کے باعث گھروں کو جانا چاہتے ہیں یہاں تو بھوک سے ہی مر جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے بند کیا گیا سندھ پنجاب بارڈر سیل ہے اور دونوں اطراف کی انتظامیہ نے تو گذشتہ دو روز سے مکمل طور پر آمدورفت بند کردی گئی ہے جس کی وجہ سے بارڈر کے دونوں اطراف گذشتہ دو روز سے سیکڑوں گاڑیاں جمع ہیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں
اور ان گاڑیوں میں سوار مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور فاقہ کشی کا شکار ہیں پنجاب جانے والے مسافروں کے کا کہنا ہے کہ وہ سندھ میں لاک ڈاؤن اور روزگار نہ ہونے کی وجہ سے اپنے گھروں کو جانا چاہتے ہیں اور گذشتہ دو روز سے سندھ پنجاب بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں مگر ہمیں جانے نہیں دیا جارہا ہے اگر ہمیں قرنطینہ میں رکھنا ہے تو پنجاب میں ہی رکھا جائے ورنہ ہم یہاں بھوک سے مرجائیں گے انہوں نے سندھ پنجاب حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ انہیں ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے۔