کرونا وائرس ایک ہی دن میں 4 افراد کی زندگیاں نگل گیا ، ہلاکتوں کی تعداد 16ہو گئی

29  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں 4 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1542 تک جاپہنچی ہے۔جیو نیوز کے مطابق مہلک وائرس سے سندھ میں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر تیسری ہلاکت ہے

جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا اور یہ صوبے میں 5 ویں موت ہے۔اس کے علاوہ آج چوتھی ہلاکت گلگت بلستان میں ہوئی جہاں محکمہ صحت کا ملازم مہلک وائرس کا شکار بن گیا اور یہ گلگت میں مہلک وائرس سے دوسری موت ہے۔دوسری جانب وائس چانسلر ہیلتھ یونی ورسٹی لاہور ڈاکٹرجاویداکرم کاکہناہے کہ پاکستان کو بھی جنوبی کوریا کی طرح کورونا کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کر کے مریضوں کی نشاندہی کرنی چاہیے تاکہ انھیں الگ کر کے صحت مند افراد کو بچایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس ایک شخص سےدوسرےشخص میں کورونامنتقل ہو رہاہے، ابھی نہیں بتا سکتے کہ کیسز 1400 ہیں یا 14ہزار یا اس بھی زیادہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…