اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

سیالکوٹ میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آگیا، جانتے ہیںمتاثرہ نوجوان کہاں سے آیا تھا؟

datetime 29  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آگیا ہے،متاثرہ نوجوان 12 روز قبل فرانس سے آیا تھا۔ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کے مطابق ڈسکہ کے رہائشی نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مذکورہ نوجوان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آئسویشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی سی سیالکوٹ نے بتایا کہ متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ اور رشتے داروں کو بھی کورونا کے خدشے کے پیش نظر

قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1504 ہو گئی ہے، اس موذی وائرس سے اب تک ملک بھر میں 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کی پنجاب میں 557 افراد، سندھ میں469، خیبر پختون خوا میں 188، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 111، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد میں تصدیق ہوئی ہیں۔ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 31 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…