لاہور( این این آئی) علاج کیلئے بھارت جانے والے پاکستانی شہریوں کی واپسی کیلئے واہگہ بارڈر کو خصوصی طو رپر کھولا گیا ،اس سے قبل بھی علاج کی غرض سے بھارت جانے والی ایک فیملی کی واپسی کے لئے واہگہ بارڈر کو کھولاگیا تھا۔لاہورکا رہائشی نگہت مختار جگرکی پیوندکاری کے لئے بھارت گیا تھا،راولپنڈی کارہائشی چوہدری محمداشفاق جگر کے کامیاب آپریشن کے بعد دوبارہ چیک اپ کے لیے بھارت گیا تھا۔
دونوں افراد کے خاندان کے دیگرتین افراد ان کی تیماداری کے لئے بھارت روانہ ہوئے تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بھارتی ڈاکٹروں نے نگہت مختار کی جگرکی پیوندکاری سے معذرت کرلی ہے جس کے بعداسے علاج کے بغیرہی واپس لوٹناپڑا ۔پاکستان اوربھارت کے سرحدی حکام نے کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے بند سرحد کو کھولنے کے لئے خصوصی اجازت دی ۔