کورونا سے صحتیاب ہونیوالے مریض کے والد کا وزیراعلیٰ سندھ سے اظہار تشکر،ٹوئٹر پر خط شیئر کردیا

29  مارچ‬‮  2020

کراچی(این این آئی)کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے ایک مریض کے والد نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے خط لکھ کر اظہار تشکر کیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کی جانب سے ٹوئٹ میں صحتیاب ہونے والے مریض کے والد کا خط شیئر کیا گیا جس میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خدمات کو خوب سراہا۔صحتیاب ہونے والے مریض کے والد نے اپنے خط میں لکھا کہ میرا بیٹا ایران

میں زیارت کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہوا تھا، اس خوفناک خبر کے بعد آپ کی حکومت کی جانب سے جو اقدامات کیے گئے وہ قابل ذکر ہیں۔خط میں والد نے کہا کہ وہ وزیر اعلی سندھ کے بے حد شکرگزار ہیں کہ انہوں نے بیٹے کی بیماری کے تمام اخراجات اٹھائے۔علاوہ ازیں والد نے محکمہ صحت اور تمام میڈیکل اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس حوالے سے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تمام پاکستانی اجتماعی کوششوں سے کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…