پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

مرنے کے بعد ایک شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ،مرحوم محمد عامر 8فروری کو کس عرب ملک سے آیا تھا؟جانئے

datetime 29  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں مرنے کے بعد ایک شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، مرحوم محمد عامر کے الگ الگ مقامات پر 2 جنازے پڑھے گئے۔مقامی ریپڈ ریسپانس ٹیم کے انچارج ڈاکٹر محمد فاروق گل کے مطابق 35 سالہ محمد عامر 8 فروری کو عمان سے آیا تھا ، اس دوران اس نے دوسری شادی کی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص علاج کے لے مقامی ہسپتال اور ملتان بھی گیا مگر 23 اور 24 مارچ

کی درمیانی شب انتقال کر گیا، اسی رات اس کا کورونا ٹیسٹ کیا جو بعد ازاں مثبت آگیا۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں علاقے سید نگر اور ٹیکن جہاں انتقال کر جانے والے محمد عامر کے جنازے پڑھے گئے کوارنٹین قرار دیئے گئے ہیں اور وہاں کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں۔انہوں نے بتایا کہ متوفی محمد عامر کے متعلقین کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، دونوں علاقوں میں جراثیم کش اسپرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…