جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

14ٹن امدادی سامان پر مشتمل وینٹی لیٹر ، این 95 ماسک ، حفاظتی لباس پاک فضائیہ کا 78 IL طیارہ چین سے امدادی سامان پہنچ گیا

datetime 29  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کو COVID-19 کی روک تھام کے لیے ہمسایہ ملک چین سے مختلف امدادی اور طبی سامان کی نقل و حمل کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے اسی سلسلے میں ، چین سے امدادی سامان سے لیس پی اے ایف کا IL- 78 طیارہ ہفتہ کی رات پی اے ایف بیس نور خان پہنچا۔ چینی حکومت نے یہ امدادی سامان ملک میں اس مہلک وبا سے مؤثر طریقے سے نبٹنے کے لئے پاکستان کو بطور عطیہ بھیجا ہے۔

14 ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹر ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔یہ پرواز گذشتہ چند ماہ میں پاک فضائیہ کی امدادی پروازوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اسکے علاوہ رواں سال کے اوائل میں COVID-19 سے متاثرہ چینی شہر ووہان بھی امدادی سامان پہنچانے کے لیے پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے کو استعمال کیا گیا۔ ان امدادی سرگرمیوں کے دوران کئی ٹن وزنی طبی سامان پاک فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے منتقل کیا گیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…