کراچی(این این آئی) کراچی میں لاک ڈائون کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت محدود رکھنے کیلئے سٹیزن مانیٹرنگ ایپ متعارف کرادی گئی ہے، جس کے بعد شہری دن میں2سے زائد مرتبہ نقل و حرکت نہیں کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈان کے دوران بلاضرورت باہر نکلنے پر اب گرفتاری ہوگی، اس سلسلے میں شہریوں کی نقل وحرکت محدودرکھنے کیلئے سٹیزن مانیٹرنگ ایپ متعارف کرادی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز مقصود میمن کے مطابق پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروس ڈویژن نے ایپ متعارف کرائی، ایپ کا
مقصد شہریوں کی نقل و حرکت محدود رکھنا ہے۔،ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ایپ چیک پوائنٹس پرافسران کے موبائل میں انسٹال ہوگی، روزانہ شہریوں کی نقل وحرکت کا ڈیٹا محفوظ کرتے رہیں گے، شہری دن میں2سے زائد مرتبہ نقل و حرکت نہیں کرسکے گا۔مقصود میمن نے بتایاکہ ثابت ہونے پرقانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی، ایپ میں کسی بھی شہری کے کوائف درج کئے جا سکیں گے، ایپ لاک ڈائون پرعملدارآمدمثربنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔ شہری گھروں میں محدود رہیں،کوروناسے محفوظ رہیں۔