پتو کی(این این آئی ) محبوبہ نے نوجوان کو گھربلا کر زہر دے کر قتل کر دیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی نواحی گاں ڈھولن چک 7 2 کے رہائشی محمد حنیف کا 23سالہ بیٹا عنصر علی اپنی محبو بہ بشیراں بی بی کو ملنے اس کے گھر گیا۔
جس پر بشیراں بی بی نے اسے زہر دے دیا۔جس سے عنصر کی حالت غیر ہوگئی جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔محمد حنیف کے مطابق عنصر کی کافی دیر سے بشیراں کے ساتھ دوستی تھی۔اور وہ اکثر ملتے جلتے تھے۔اور عنصر بشیراں بی بی سے شادی کر نا چاہتا تھا۔مگر وہ اس سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی جس وجہ سے ان کے درمیاں گزشتہ روز لڑائی ہوئی اور بشیراں بی بی نے اسکے بیٹے عنصر کو زہر دے دیا۔ڈاکٹرز کے مطا بق نوجوان کے نمونہ جات لیبارٹری کو بھیج دئیے ہیں رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔پولیس نے عنصر کی نعش ورثا کے حوالے کر دی جنہوں نے نواحی قبرستان میں اسے سپرد خاک کر دیا۔پولیس کے مطابق بشیراں بی بی کی گر فتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔دوسری جانب محمد حنیف اور اسکے اہل خا نہ نے احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پربشیراں بی بی کی گر فتاری کا مطا لبہ کیا ہے۔