کراچی(این این آئی) شہر قائد میں کرونا وائرس کے 17 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 181 جبکہ سندھ میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 457 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کروناوائرس کے 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں رپورٹ ہونے والے تمام کیسز مقامی منتقلی کے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کروناوائرس کے کیسز کی تعداد181 جبکہ سندھ بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 457 ہوگئی ہے۔ شہر قائد میں کرونا وائرس سے متاثرہ 170 افراد زیرعلاج ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق تفتان سے آنے والے 265 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ سندھ میں اب تک 4810 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت نے بتایاکہ سندھ میں اب تک 14 افراد صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کے3 اور دادو میں ایک کیس سامنے آیا ہے جبکہ صوبے میں کورونا کے 131 مریض لوکل ٹرانسمیٹڈ ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی کا ایک رہائشی کورونا سے جان کی بازی ہار چکا ہے۔