اسلام آباد (این این آئی) ہائیر پاکستان کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کے خاتمے میں مدد دینے کے لیے حکومت پاکستان کو 50000سرجیکل ماسکس عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کے نمبرون ہوم اپلائنسس ہائیر پاکستان نے ملک میں کورونا وائرس کے خاتمے میں مدد کے لیے حکومت پاکستان کو پچاس ہزار سرجیکل ماسکس عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے.ہائیر پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی
نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں کورونا وائرس سے مقابلہ متحد ہوکر کیا جاسکتاہے۔ ایسے وقت میں جب وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور حکومت پاکستان اس وائرس کے ملک سے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں ہائیر پاکستان بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریگا۔جاویدآفریدی نے عوام سے اپیل کہ وہ گھروں میں رہیں اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔