پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

کرونا وائرس کے باعث یوفون نے اپنے صارفین کے لئے شاندار سہولت متعارف کرا دی

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سماجی میل جول میں کمی کے اس دور میں پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون اپنے صارفین کو گھر میں اپنے پیاروں سے جڑے رہنے کو یقینی بنا رہا ہے۔ اس حوالے سے یوفون نے پاکستان بھر میں اپنے تمام پری پیڈ صارفین کے لئے مفت واٹس ایپ سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سہولت کو سبسکرائب کرنے کے لئے صارفین کو *987#ڈائل کرنے کی ضرورت ہے اور وہ دن میں کسی بھی وقت مفت ویڈیو اور وائس کالز سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

یہ آفر ان صارفین کے لئے نہایت کارآمد ہے جو سیلف آئسولیشن کے باوجود اپنے دوستوں اور پیاروں کے قریب رہنا چاہتے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلا کی وجہ سے پورے ملک میں سخت لاک ڈان جاری ہے اور لوگ کسی سے ملنے جلنے سے قاصر ہیں اور اگر لوگ آن لائن جڑے نہ رہیں تو انہیں نہایت پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔ یوفون کا عزم ہے کہ اپنے معزز صارفین کے لئے اس مشکل وقت میں ہر ممکن طریقے سے مدد فراہم کرے اور اس سلسلے میں یوفون نے مختلف آفرز اور خدمات متعارف کرائی ہیں جن کے ذریعے روانی سے کنکٹویٹی کو یقینی بنا کر لوگوں کو زندگی آسان بنائی گئی ہے۔ اس منفرد آفر کے ساتھ یوفون نے مختلف آن لائن خدمات بھی پیش کی ہیں جن کے ذریعے صارفین مائی یوفون ایپ یا پھر یوفون کی باضابطہ ویب سائٹ سے اپنا بیلنس ری چارج کراسکتے ہیں۔ پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر اپنے تمام صارفین کو یو فیملی کا حصہ سمجھتی ہے، اس لئے برانڈ صارفین کے اطمینان اور خوشی کو بنیادی اہمیت دیتا ہے۔ سماجی طور پر ذمہ دار ادارے کے طور پر یوفون اپنے تمام صارفین کو کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ ان اقدامات میں کثرت کے ساتھ اپنے ہاتھ صابن سے 20 سیکنڈز تک اچھی طرح دھونا، مصافحہ سے گریز کرنا بالخصوص جو لوگ بیمار نظر آرہے ہوں، ہر ممکن حد تک اپنی آنکھیں، ناک اور منہ چھونے سے اجتناب کریں، مختلف سطحیں جیسے دروازے کا ہینڈل، غسل خانے کے نل، میزوں کی بالائی سطح جراثیم سے پاک کریں، گھر پر ٹہرے رہیں اور جب بیمار ہوں تو ہر شخص سے کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں۔ ان بنیادی اقدامات کو اختیار کرکے ہم خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ بناسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…