کراچی (آن لائن)سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید سختیاں کردیں. سندھ سرکار نے صوبے کی تمام سبزی منڈیاں دو پھر 12 بجے سے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے. صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے مزید کہا ہے کہ صوبے کی تمام سبزی منڈیاں دو پہر 12 بجے سے رات 12 تک بند رہیں گی اور رات 12 بجے سے دن 12 بجے تک کھلی رہیں گی،
اوقات کار کم ہونے سے پھل اور سبزی کی ترسیل پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سبزی منڈیوں میں کاروبار صبح 12 بجے تک کھلا رہیگا، فیصلے کا مقصد سبزی منڈیوں سے کورونا وائرس پھیلنے سے خریداروں اور مزدوروں کو محفوظ رکھنا ہے، سبزی منڈیوں میں آکشن اور پھلوں اور سبزیوں کی خریداری بھی دن 12 بجے تک کی جا سکے گی.محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ منڈیوں میں غیر ضروری رش اور ھجوم پر پہلے ہی پابندی ہے، لاک ڈاؤن کو نتیجہ خیز بنانے کیلیے سبزی منڈیاں 24 میں سے 12 گھنٹے کھلی رہیں گیں.صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمینز و منتظمین حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں, منڈیان بند ہونے کے وقت ان کو صاف کیا جائے, منڈیوں میں ماسک اور سینی ٹائزر بھی فراہم کردیے گئے ہیں,مزدور, کسان اور شہری گھروں میں رہیں۔