منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

خانیوال میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، علاقے کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانیاں (آن لائن) صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں کوروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،دس روز قبل یورپ سے آنے والے نوجوان کی رپورٹ پازیٹونکلی،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر انتظامیہ نے علاقہ کو لاک ڈاؤن کر دیا۔تفصیل کے مطابق پاکستان کے صوباہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا کیس سامنے آ گیا،

نواحی علاقہ چک14ایٹ آر کا رہائشی نوجوان عمران حسین جو کہ یورپ کے ملک سپین سے دس روز قبل واپس لوٹا تھااسے گلے میں خراش کے سبب 26مارچ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی کورونا کی رپورٹ مثبت نکلی۔عمران حسین کے اہل خانہ اور عزیز رشتہ داروں سمیت 15 افراد کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے چک14ایٹ آر کے علاقہ کو مکمل لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔محکمہ صحت کی پانچ ٹیمیں علاقہ کے لوگوں کی سکریننگ کرینگی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے 14ایٹ آر گل آباد کے رہائشی یورپ پلٹ نوجوان عمران حسین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد علاقہ کا دورہ کیا اور علاقہ میں لاک ڈاؤن اور مکینوں کی سکریننگ کا جائزہ جائزہ لیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات بھی دیں ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ محکمہ صحت کی پانچ ٹیموں کی سکریننگ کیلئے ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں – ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ نوجوان کو گلے میں درد پر 26 مارچ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں سکریننگ کرانے پر اس کی رپورٹ پازیٹو نکلی – ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ نوجوان کے اہلخانہ کے 15 افراد کو بھی خانیوال پبلک سکول میں قائم قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کو ایس او پیز کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں – ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ سے تعاون کریں –

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…