لاہور (آن لائن) سروسز ہسپتال سے کرونا مشتبہ سات مریض فرار ہو گئے ہیں۔مریض فرار ہونے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی جس کا فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقا ت شروع کر دیں بتایا گیا ہے کہ سروسز ہسپتال میں سات مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونے لیئے گئے جن میں حیدر،صباء، شہباز، کائنات،صہیب،محمد شفیق اور محمد ثاقب شامل ہیں جن کے کرونا ٹیسٹ لے کر لیبارٹری بھجوائے گے اور انھیں کرونا وارڈ میں منتقل کیا گیاایک گھنٹے بعد انتظامیہ کو اطلاع ملی کے
زیر مشاہدہ رکھے گئے تمام کے تمام مریض وارڈ سے غائب ہو گئے ہیں زرائع کا کہنا ہے کہ مریضوں کے غائب ہونے کی اطلاع پا کر انتظامیہ کرونا کاؤنٹر پر پہنچ گئی اور مریضوں کی تلاش شروع کر دی مگر وہ نہ مل سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مریضوں میں کرونا وائرس کی شدید علامات تھیں جس پر ان کے ٹیسٹ لیئے گئے۔قوانین کے مطابق جن مریضوں کے ٹیسٹ لیئے جاتے ہیں ان مریضوں کو گھر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی اور انھیں رپورٹ آنے تک زیر مشاہدہ رکھا جاتا ہے۔