اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ناصرمدنی لوگوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے گمراہ کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کچھ نہیں ہوتا۔کہاجارہاہےکہ کرو نا پھیل جائے گا اس لئے اکٹھے نہ ہوں لیکن مجھے یہ بتائیں اگر مسلمان موت سے ڈرتا ہوتا تو ٹیپو سلطان شہیدنہ ہوتا۔اگر مسلمان موت سے ڈرتا ہوتا تو جنرل راحیل شریف کا بھائی شبیر شریف شہیدنہ ہوتا،اگر مسلمان موت سے ڈرتا ہوتا
تومیجر عزیز بھٹی شہیدنہ ہوتا۔اگر کورونا ہوتا تو آپ لاہور میں کھڑے نہ ہوتے۔ناصر مدنی نے مزید کہا کہ ڈینگی اور کینسر سے اب تک کون مرا ہے۔ناصر مدنی نے کہا کہ جس نے مرنا ہے اس نے شیشے کے کمرے میں مر جانا ہے لہذا کورونا وائرس کچھ بھی نہیں ہوتا،سوشل میڈیا پر ناصر مدنی کو ایسا بیان دینےپر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہےکیونکہ گزشتہ کچھ دنوں میں کورونا وائرس سے متعلق افواہیں پھیلانے والے لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔