ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس ، چین میں رضا کاروں کی طرح پاکستان میں بھی مجاہد رضا کار فورس بنانے کا اعلان کردیا گیا

datetime 27  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعلیٰ مجاہدرضاکار فورس پروگرام شروع کرنے کااعلان کر دیا ہے۔ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے وزیراعلیٰ مجاہدرضاکار فورس پروگرام کے تحت رضاکاربھرتی کرنے کے احکامات محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔

اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمحمداجمل بھٹی، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف، ایڈیشنل سیکرٹری سلمان شاہد، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامرزمان خان، میاں زاہد، عبدالرزاق، ڈاکٹرخالدمحموداوردیگرافسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مجاہدرضاکار فورس پروگرام میں بھرتی کے عمل کی تمام نگرانی محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کرے گا۔وزیراعلیٰ مجاہدرضاکار فورس پروگرام کیلئے محکمہ میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی جارہی ہے۔ صوبائی وزیرصحت نے پنجاب میں کوروناوائرس کے کنفرم اورمشتبہ مریضوں کے علاج معالجہ کے حوالہ سے انتظامات کاجائزہ بھی لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعلیٰ مجاہدرضاکار فورس پروگرام میں رضاکارہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اورمریضوں کی دیکھ بھال کے ذمہ دارہوںگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے حکم کے مطابق موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مزیدڈاکٹرزکی بھرتی کاعمل شروع کیاجارہاہے۔ حکومت کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ترطبی سہولیات میں اضافہ کیاجارہاہے۔ کوروناوائرس کے کنفرم اورمشتبہ مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ نجی ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے بسترمختص کروائے جارہے ہیں۔ کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے کسی قسم کی کسراٹھانہیں رکھی جارہی۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکوروناوائرس کے مریضوں کی دن رات خدمت میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ چین میں بھی انتہائی مشکل وقت میں پانچ ہزار سے زائد رضا کاروں نے حکومت کی مدد کی اور اب بھی کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…