قلات(آن لائن)قلات اور منگچر میں موبائل انٹر نیٹ تھری جی سروس سمیت ای وی او نیٹ تین سالوں سے معطل، دور جدید میں بھی ضلع قلات کے عوام تین سال سے موبائل اور ای وی او انٹرنیٹ سے محروم ہیں۔ کورونا وائرس کے حوالے سمیت تمام تر معلومات سے محروم، عوام کو مشکلات، نیٹ کو فوری بحالی یقینی بنائی جائے۔عوامی حلقوں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق 22 فروری 2017 سے قلات سمیت بلوچستان کے دس کے قریب اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ۔
ان علاقوں میں قلات، سوراب منگچر پنجگور دالبندین چمن سمیت دیگر علاقے شامل تھے۔ تاہم دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے تاہم قلات منگچر سوراب سمیت مختلف علاقوں میں انٹر نیٹ سروس کی بندش تین سال سے بدستور جاری۔ایک طرف نیٹ بندش سے طلبا و طالبات کاروباری حضرات صحافیوں سمیت دیگر صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب کورونا وائرس عالمی وبا اختیارکرچکی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون ہے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں دوسری طرف انٹر نیٹ کی بندش سے قلات منگچر کا رابطہ دنیا سے منقطع ہوا ہیں۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ ہیکہ اس ایمرجنسی کے موقع پر ضلع قلات شہر سمیت دیہی علاقوں میں موبائل اور EVO انٹر نیٹ کی سروس بحال کی جائے تاکہ عوام گھروں میں رہتے ہوئے بھی لاک ڈاون، حکومتی احکامات و ہدایات ،احتیاطی تدابیر اور دیگر حالات سے باخبر رہ سکیں۔خبروں کو بیجنے اور معلومات حاصل کرنے میں صحافیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہیں قلات کے سیاسی وسماجی حلقوں اور صحافیوں نے حکومت سے فوری طور پر انٹر نیٹ کی بحالی کا مطالبہ کردیا ہیں انٹر نیٹ لاک ڈاوں میں عوام سے رابطہ اور معلومات شئر کرنے کا واحد زریعہ ہیں اگر انٹر نیٹ کو بحال نہیں کیا گیا تو دیہی علاقوں اور باہر سے آنے والے لوگوں اور کرونا وائرس کے متاثرہ لوگوں کے معلومات حاصل کرنا مشکل ہوگا اور کرونا وائرس سے بچاو اور عوام کو شعور آگائی کا بھی سلسلہ رکا ہوا ہے
حکومت اگر فوری طور پر انٹر نیٹ کو بحال کریں تو کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم گھر گھر تک پہنچانے میں دقت نہیں ہوگی جائیگا اور انٹر کی سہولت کے باعث کرونا وائرس کی وبا سے عوام کو محفوظ بناسکتے ہیں قلات کے 90 فیصد لوگ اس وقت انٹر نیٹ کی بندش کی وجہ سے معلومات حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ جبکہ دس فیصد لوگ وہ بھی جو شہر میں رہتے ہیں وہ بھی پی ٹی سی ایل ڈی ایس ایل نیٹ استعمال کررہے ہیں۔ حکومت ہنگامی بنیادوں پرEVO اور موبائل تھری جی انٹر نیٹ سروس بحال کریں۔