لاہور کے میو اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض بے یارو مددگار پڑا رہا اور چیختا چلاتا زندگی کی بازی ہار گیا۔جیو نیوز کے مطابق میو اسپتال کے کورونا وارڈ میں 73 سالہ مریض کی طبیعت بگڑی تو عملے نے بجائے آکسیجن یا دوا دینے کے اسے بیڈ سے باندھ دیا جس پر مریض چیختا چلاتا رہا۔خصوصی طور پر بنائے گئے کورونا وارڈ میں نہ کوئی ڈاکٹر تھا،
نہ نرس اور نہ ہی عملے کا کوئی اور رکن، مریض مدد کے لیے پکارتا رہا لیکن کوئی اسے دیکھنے نہ آیا۔ایسے میں بزرگ مریض اپنی اٹکتی سانسوں کو زیادہ دیر جاری نہ رکھ سکا اور بالآخر تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ایک اور مریض نے بتایا کہ انہیں نہ کچھ کھانے کو دیا جاتا ہے اور نہ ادویات دی جاتی ہیں، کوئی چیک کرنے بھی نہیں آتا۔